(24نیوز) پنجاب کے دارالحکومت میں محکمہ محنت کے زیر اہتمام لیبر ٹاور بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انڈسٹریل ورکرز کے لئے ہاسٹلز کے قیام کی تجویز کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت محکمہ محنت کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محکمہ محنت کے زیر اہتمام لاہور میں لیبر ٹاور بنایا جائے گا۔ اجلاس میں انہوں نے انڈسٹریل ورکرز کے لئے ہاسٹلز کے قیام کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔امپلائزسوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشنز اور ورکرزویلفیئرفنڈز اسمارٹ آرگنائزیشن بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ کامسٹ لاہور میں محکمہ لیبر کی اراضی پر کیمپس قائم کرے گا۔ کیمپس میں30فیصد مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ محکمہ محنت کی2ارب مالیت کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی، مختلف علاقوں سےمزدوروں کے 144فلیٹ قبضہ مافیا سے واگزار کرائے، پنجاب میں ورکرکی کم ازکم اجرت20ہزار روپے کردی گئی۔عثمان بزدار نے لاہور میں لیبر کے لئے 720فلیٹس پراجیکٹ کو جلدمکمل کرنے کا بھی حکم دے دیا اور کہا چائلڈلیبر کے خاتمے کے لئے پائیدار اقدامات کئے جائیں۔ تونسہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں سوشل سکیورٹی ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ۔۔ لاک ڈاؤن برقرار۔۔ کاروبار بند