منگنی ٹوٹنے پر شوبز ستاروں کی زویا ناصر کو ہمت نہ ہارنے کی ہدایت

May 23, 2021 | 12:36:PM
منگنی ٹوٹنے پر شوبز ستاروں کی زویا ناصر کو ہمت نہ ہارنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستانی اداکارہ و ماڈل زویا ناصر کی گزشتہ روز کرسچین بیٹزمین سے منگنی  ٹوٹ گئی  جس کے بعد شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اس مشکل گھڑی میں اُن کا حوصلہ بُلند کرنے میدان میں آگئی۔

زویا ناصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’میں بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرا اور کرسچین بیٹزمین کا اب مزید کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

   اداکارہ کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کا حوصلہ بُلند کیا تو وہیں شوبز ستارے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

علی انصاری نے زویا ناصر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے تمہیں بہت کچھ بہترین دینا ہے۔‘

 
شاہ ویر جعفری نے لکھا کہ ’ہم یہاں تمہارے لیے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔‘

اُشنا شاہ نے لکھا کہ ’اگر اللّہ تعالیٰ نے تمہیں اس آزمائش میں ڈالا ہے تو یقین رکھو وہی تمہیں اس مشکل سے باہر نکالے گا۔‘

نعمان سمیع نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ کو طاقت دے اور ہم آپ کے لئے یہاں ہر وقت موجود ہیں۔‘

 
حمیمہ ملک نے لکھا کہ ’زویا میری طاقتور لڑکی ہے اور اس وقت بھی مضبوطی کا مظاہرہ کرنا ہے۔‘

واضح رہے کہ زویا ناصر نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ اُنہوں نے یہ مشکل فیصلہ کرسچین بیٹزمین کے پاکستان، اس کی ثقافت اور اس کے لوگوں سے متعلق تبدیل ہوتے رویے اور دین کی طرف بےحسی کی وجہ سے لیا۔

 خوبرو اداکارہ زویا ناصر نے نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین سے منگنی کرلی
 
 زویا کا کہنا تھا کہ مذہب اور برداشت کے مسائل ان کے اس فیصلے کی بنیادی وجہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذہبی اور سماجی حدود ہیں جنہیں عبور نہیں کیا جاسکتا، اسی وجہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ جرمن یوٹیوبر کرسٹن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد زویا ناصر نے اُن سے منگنی کرلی تھی۔

 
 واضح رہے کہ زویا اور کرسٹین کی شادی کی تمام ترتیاریاں مکمل تھیں، تقریبا 3 ہفتے قبل زویا کے قریبی دوست اور معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے دونوں کے لئے سرپرائز ڈھولکی کا اہتمام بھی کیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیںخوبرو اداکارہ  نیلم منیر  رنجیدہ۔۔جذباتی کیوں ہوئیں۔۔؟