(24نیوز) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے)نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مختلف ممالک کی جانب سے ویکسین کے مختلف برانڈ کی منظوری دینے کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔
پی ایم اے نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر کو خط میں کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او ملک سے باہر جانے والے شہریوں کی ویکسی نیشن میں کردار ادا کرے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ ممالک نے کورونا ویکسین کے لئے مخصوص برانڈز کی منظوری دے دی ہے۔
پی ایم اے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ کورونا ویکسین کے لئے ایک جیسے برانڈ استعمال نہیں کر رہے ہیں، مخصوص برانڈ کی منظوری سے سفر اور تجارت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔پی ایم اے نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ اور ان ممالک کو قائل کرے کہ وہ تمام ویکسینز کو قبول کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔چینی سکینڈل میں جہانگیرترین ملوث ہوئے تو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم
اقوام متحدہ کورونا ویکسین کے مختلف برانڈ زکی منظوری میں کردار ادا کرے ۔۔پاکستان
May 23, 2021 | 19:15:PM