(24 نیوز)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا اگلا ہدف ترکی، افغانستان اور پاکستان ہیں۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی میں منعقدہ فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل سعودی عرب پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ القدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوری دنیا مل کر بھی فلسطینیوں کو شکست نہیں دے سکتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے فلسطین مارچ سے خطاب میں کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے اوآئی سی اجلاس میں مذمتی قرارداد منظورکی۔انہوں نے کہا کہ قراردادوں سے نہ فلسطین آزاد ہو گا اور نہ ہی کشمیرآزاد ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن مسلم ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے وہ اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں خطرناک جانوروں کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے پرپابندی