(24نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ کرونا وبا اور نامسائد بین الاقوامی معاشی حالات کے باوجود پاکستانی معیشت کا 4 فیصد گروتھ ریٹ وزیر اعظم عمران خان اور انکی معاشی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہرہے،تمام معاشی اعشاریے مثبت ہونے کا مطلب ہے پاکستانی معیشت اب “ٹیک آف “کرچکی۔
اپنے بیان میں شیخ رشیداحمد نے کہاکہ اگلے دو سالوں میں ترقی کی یہ شرح انشاءللہ مزید بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مطلب ملک میں محض سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے کہااپوزیشن کو ڈر ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن میں مزید کامیاں حاصل کرے گا۔انکی سیاسی دکان اب بند ہو چکی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے آئندہ بجٹ میں غریب طبقے بالخصوص تنخواہ دار اور سفید پوش طبقے کے لئے مراعات رکھی جائینگی۔
یہ بھی پڑھیں۔سعید اجمل نے محمد عامر سے متعلق اہم انکشاف کر دیا
معیشت “ٹیک آف “کرچکی۔۔شیخ رشید
May 23, 2021 | 21:12:PM