نوازشریف اورمریم کا اسرائیلی جارحیت پر کوئی بیان نہیں آیا ۔۔فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف ، مریم اور داماد کا اسرائیلی جارحیت پر کوئی بیان نہیں آیا ،خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں کی جائیدادیں ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کااظہار کرتے ہیں، نواز شریف حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ظلم،تشدد اور استبدادی رویے پر ان کا کا کوئی بیان نہیں آیا۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں
یہ بھی پڑھیں۔چینی سکینڈل۔۔ جہانگیرترین ملوث ہوئے تو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم