انسدادتمباکونوشی ۔۔ عالمی ادارہ صحت کاایوارڈ2021 پاکستان کو مل گیا

May 23, 2021 | 21:27:PM
 انسدادتمباکونوشی ۔۔ عالمی ادارہ صحت کاایوارڈ2021 پاکستان کو مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)عالمی ادارہ صحت کا انسدادتمباکونوشی ایوارڈ2021 پاکستان کو دیا گیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق پاکستان کیلئے ایوارڈ کا اعلان عالمی ادارہ صحت ایمروریجن نے کیا ہے، پاکستان کو انسداد تمباکو نوشی کےکامیاب اقدامات پرایمروریجن میں نمبرون قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان نے انسداد تمباکو نوشی کے مقررہ اہداف کے حصول میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے حکومت پاکستان کو ایوارڈ بارے آگاہ کر دیا ہے۔وزارت صحت کے ٹوبیکوکنٹرول سیل نے بھی پاکستان کوایوارڈ ملنے کی تصدیق کی ہے۔ 
عالمی ادارہ صحت سے پاکستان کوایوارڈ31مئی ورلڈ نوٹوبیکوڈے پرملے گا۔وزارت صحت کے مطابق پاکستان کو ایوارڈ ٹوبیکواسموک فری سٹی منصوبے کی کامیابی پرملا جو کہ ملک کے 12 اضلاع میں جاری ہے۔ٹوبیکو اسموک فری سٹی منصوبے میں ضلعی سطح پرمانیٹرنگ سیل قائم ہیں۔ منصوبے کے تحت 12 اضلاع میں 304 مقامات، پارک اسموک فری ہیں۔
پاکستان پبلک پارکس کو اسموک فری قراردینے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔ اسموک فری سٹی منصوبے کے تحت ٹوبیکو پراڈکٹس بیچنے والے رجسٹرڈ ہیں۔اسلام آباد میں تمباکو مصنوعات کی فروخت لائسنس سے مشروط ہے۔ وزارت صحت کے مطابق پاکستان 2025تک تمباکو نوشوں کی تعداد میں30 فیصد کمی لائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔ اسرائیل کا اگلا ہدف کون ہے؟ سراج الحق نے خبردار کردیا