اگر نوازشریف کولندن میں خطرہ ہے تو فوراً وطن آ جائیں، اسد عمر

May 23, 2021 | 21:55:PM
اگر نوازشریف کولندن میں خطرہ ہے تو فوراً وطن آ جائیں، اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ نوازشریف کےساتھ لندن میں کیا ہوا ہمیں نہیں معلوم، اگر نوازشریف کولندن میں خطرہ ہے تو فوراً وطن آئیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ عمران خان کی ساری سیاست کی بنیاد ہی انصاف ہے ،یہ نہیں ہوسکتاعمران خان اپنی سیاسی بنیاد سے منحرف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہیں، جہانگیرترین نے اگرکوئی غیرقانونی کام نہیں کیا تو سرخرو ہو جائیں گے قانون کے تقاضے ضرور پورے ہوں گے،کوئی دہرا معیار نہیں ہو سکتا۔
اسدعمر نے کہا کہ نوازشریف کےساتھ لندن میں کیا ہوا ہمیں نہیں معلوم، اگر نوازشریف کولندن میں خطرہ ہے تو فوراً وطن آئیں انہیں ہم محفوظ جگہ پررکھیں گے جوجیل سے گیاہے اسے جیل ہی میں واپس رکھاجائےگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام ویکسین لگوائیں تاکہ نارمل زندگی کی طرف جایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: کورونا کیسز میں اضافہ، پابندیاں مزید سخت، دکانیں شام کو ہی بند کرنے کا حکم