کورونا مریضوں کی نشاندہی، پشاور ایئرپورٹ پر پاک فوج کے تربیت یافتہ کتے تعینات

May 23, 2021 | 22:15:PM

(24 نیوز)کے پی کے میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر باچا خان ایئرپورٹ پر پاک فوج کے تربیتِ یافتہ سراغ رساں کتے تعینات کردیئے گئے جو کورونا مریضوں کی نشاندہی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر پاک فوج کے تربیتِ یافتہ کتوں کو پشاور ائیرپورٹ تعینات کیا گیا ہے، جو کورونا مریضوں کی نشاندہی کریں گے۔اس ضمن میں پشاور ایئرپورٹ پر خصوصی ہیلتھ ڈیسک قائم کی گئی ہے، اے سی سی کی ٹیم محکمہ صحت کی معاونت کرے گی اور سراغ رساں کتوں کو کورونا مریضوں کی نشاندہی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
کتوں کی مدد سے کورونا مریضوں کی نشاندہی اور ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ہیلتھ ڈیسک باچا خان ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل آئیول لاؤنج میں قائم کی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن کے مطابق دنیا کے مختلف ایئرپورٹس پر کورونا کی نشاندہی کیلئے کتوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کتوں کی تربیت آرمی کینائن سینٹر کے ماہرین نے کی ، جن کی مدد سے بیرونِ ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کے سویب ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کولندن میں خطرہ ہے تو فوراً ۔۔۔اسد عمر نے سابق وزیراعظم کو اہم مشورہ دیدیا

مزیدخبریں