عمران خان نے 21 ارب ڈالر قرضے لئے جو واپس کرنے ہیں: وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ قوم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی متحمل نہیں ہو سکتی ، ہم نے سبسڈی کو ایک ماہ تک کھینچا ہے ،عمران خان نے 21 ارب ڈالر قرضے لئے جو پاکستان نے واپس کرنے ہیں ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران حکومت کوئی پیسے چھوڑ کر نہیں گئی بلکہ سابق حکمران ہر جگہ بارودی سرنگ بچھا کر گئے ہیں ۔ عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا جس کا نتیجہ ہم بھگت رہے ہیں ۔ عمران خان ہر دور میں پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالتے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں ، 2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا ، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے آخری مراحل پر دوحہ جارہا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گورنر کی تعیناتی کا معاملہ ۔شہبازشریف نے بڑا قدم اٹھا لیا