(24 نیوز)ممبر پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ممبر پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری آج اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی قیادت کیساتھ پریس کانفرنس کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔
واضح رہے کہ ن لیگ خانیوال سے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو دیا تھا۔فیصل نیازی کا استعفیٰ موصول ہوجانے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا تھا کہ ن لیگ کا ہر روز ایک استعفیٰ آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید مہنگا۔کتنے کا ہو گیا؟
پرویزالہیٰ نے کہا کہ میرے خلاف یہ جتنی مرضی تحریک عدم اعتماد جمع کروالیں، کچھ بھی نہیں ہونے والا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست ۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی