تحریک انصاف  کا لانگ مارچ۔ حکومت  نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

May 23, 2022 | 12:47:PM

(24نیوز) حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے راستوں کی بندش اور ریڈ زون سیل کرنے کے علاوہ صوبوں سے پولیس ، ایف سی اور رینجرز طلب کر لی ہے جبکہ فوج طلب کرنے پر بھی غور  شروع کر دیا گیا۔ 

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جس پر وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس اور انتظامیہ کو اقدامات مکمل کرنے کاحکم دیا ہے اور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، لانگ مارچ کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور سپیشل برانچ حکام نے شرکت کی۔ 

یہ بھی پڑھیںوزیر اعلیٰ کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست ۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ دھرنے سے متعلق ممکنہ سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا ہے جس کے تحت راستوں کی بندش اور ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ موٹروے اور سیف سٹی کیمروں سے نگران کیلئے مانیٹرنگ سیل بھی بنایا جائے گا،لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت نے دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ ایف سی اور رینجرز طلب کر لی ہے۔

مزیدخبریں