حمزہ شہباز کام سے روکنے تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا

May 23, 2022 | 13:23:PM

(ویب ڈیسک)حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ کام سے روکنے کیلئے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو استدعا کر دی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس میں حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلی کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ۔ خط کے متن کے مطابق حمزہ شہباز الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب میں اکثریت کھو چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے ریفرنس پر فیصلہ کرتے ہوئے 25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کی ہے، الیکشن کمیشن منحرف ارکان کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔ خط میں لکھا گیا 5 مخصوص نشستوں پر نئی فہرست کے مطابق ارکان صوبائی اسمبلی کے نوٹیفیکیشن جاری کیے جائیں، تحریک انصاف نے 5 نشستوں پر نام بھی الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے۔ فیصل چودھری کے خط کے مطابق خواتین کی نشستوں پر بتول جنجوعہ، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس کے نوٹیفیکیشن جاری کیے جائیں جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبکوک گل اور سیموئیل یعقوب کو تحریک انصاف کے ارکان نامزد کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف بھی متحرک

مزیدخبریں