لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے؟ وزیراعظم نے رانا ثنا اللہ کو اہم ٹاسک دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے، وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی دارالحکومت سے پلان طلب کرلیا۔
لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت کی تیاریاں شروع،حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے وفاقی دارالحکومت سے پلان طلب کرلیا ہے اور وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ سے لانگ مارچ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔رپورٹ کی روشنی میں کابینہ اہم فیصلوں کی منظوری دے گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس، ایف سی، رینجرز کی خدمات لینے کا فیصلہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:عثمان بزدارکی کرپشن کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا