(24 نیوز)حکومت اور اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر تحریک انصاف قانونی حدود میں رہتے ہوئے لانگ مارچ کرتی ہے تو کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ اگر تحریک انصاف قانونی حدود میں رہتے ہوئے لانگ مارچ کرتی ہے تو کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی لیکن اگر پی ٹی آئی نے امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش کی تو پھر قانونی طریقے سے نمٹا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے؟ وزیراعظم نے رانا ثنا اللہ کو اہم ٹاسک دیدیا
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عثمان بزدارکی کرپشن کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا