حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایک اور خوشخبری سنادی

May 23, 2022 | 15:58:PM

(ویب ڈیسک) حکومت نے وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن اس بات کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی ختم کردی تھی بعد میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاتھا ۔سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کر دیے گئے تھے جبکہ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے۔قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے بڑا فیصلہ

مزیدخبریں