کورونا کے بعد ایک اور وبا کا خطرہ ، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا کے بعد منکی پاکس کا خطرہ ، قومی ادارہ صحت نے وفاقی اور صوبائی اداروں کوالرٹ جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ مختلف ممالک میں منکی پاکس کے 92 مصدقہ کیسزآچکے ہیں،وفاقی اورصوبائی متعلقہ ادارے منکی پاکس پرہائی الرٹ رہیں،ملکی داخلی راستوں پرمنکی پاکس کی نگرانی سخت کریں، تاحال پاکستان میں منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ دنیا کے چند ترقی یافتہ ممالک مثلا برطانیہ، اسپین اور کینیڈا میں منکی پاکس کی بیماری میں کیسز کی تشخیص کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا،تاہم ابھی تک پاکستان میں منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
وزارت قومی صحت نے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول قومی ادارہ صحت کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے، تمام ایئرپورٹس پر وزارت صحت کے ماتحت سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا عملے کو بھی الرٹ کر دیاگیا،وزارت قومی صحت کے مطابق کسی بھی وباءکو کنٹرول کرنے کیلئے ایئر پورٹ پر سکریننگ کا مربوط نظام موجودہے ، انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہی ہے ،حالیہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وزارت صحت نے موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بنک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا