ڈالر کے بعد سونے نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دئیے ، ایک ہی دن میں ریکارڈ مہنگا، خریدار پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے ہی روز ڈالر کے بعد سونے نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا 2350 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونا 1 لاکھ 41 ہزار 650 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونا 2015 روپے مہنگا ہوگیا ،10 گرام1 لاکھ 21 ہزار 442 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر مہنگا ہوکر 1862 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ، ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ڈالر مسلسل مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ