(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اگر ہم آج یہ آزادی مارچ نہیں کرتے تو ہمیں اندیشہ ہے کہ ہماری آٰزادی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیگی اور یہ ہم کسی صورت نہیں ہونے دینگے۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی واپس حاصل کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ عوام کو اختیار دیا جائے کہ عوام اپنے ووٹوں کے ذریعے حکومت کا فیصلہ کرے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ وفاقی وزیر جن پر سینکڑوں قتل اور منشیات فروشی کے الزامات ہیں نے گرفتاریوں کا پلان بنایا ہے کہ چناب اور جہلم کے پل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو اسلام آباد آنے کی کال پنجاب اور خیبرپختوا کے لوگوں کے لئے ہے ۔ بلوچستان اور سندھ کے لوگ کوئٹہ ، حیدرآباد اور کراچی کو اسلام آباد بنائینگے اور اسی طرح تمام شہر بھی اس احتجاج میں شریک ہونگے۔
انہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے کہا کہ ہمارا اگلا لائحہ عمل عمران خان 3 تاریخ کو بتائیں گے جب وہ یہاں پہنچیں گےبتائیں گے۔