( مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت نے اسٹیٹ لائف کو 10سال سے منتظر بیواؤں کو انشورنس کی رقم کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
صدر مملکت عارف علو ی کا کہناتھا کہ افسوس ہے غریب بیواؤں کو 10 سال تک انشورنس کی رقم ادا نہیں کی گئی ، بیواؤں کو گروپ انشورنس کی ادائیگی سے انکار غیر منصفانہ عمل اور بدانتظامی ہے، صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کےخلاف اسٹیٹ لائف کی اپیل بھی مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:فواد چودھری نے لانگ مارچ کا پلان بتا دیا
ذرائع ابلاغ کےمطابق صدر مملکت کی جانب سے بیواؤں کو گروپ انشورنس کی رقم ادا کرنے کا حکم برقرار ہے جبکہ متعلقہ قوانین کے تحت ذمہ دار اہلکاروں کےخلاف کارروائی کرتے، 30 دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی لانگ مارچ روکا جائیگا یا نہیں؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا