لانگ مارچ: راستوں کی بندش اور گرفتاریوں کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

May 23, 2022 | 18:50:PM
پی ٹی آئی لانگ مارچ، گرفتاریوں کیخلاف دائر درخواست، سماعت کیلئے مقرر،
کیپشن: پی ٹی آئی لانگ مارچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی لانگ مارچ پر راستوں کی بندش اور گرفتاریوں کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست پر سماعت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے ممکنہ گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت انتظامیہ اور پولیس کو گرفتاریوں اور راستوں کی بندش سے روکے ،درخواست میں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کے بعد سونے نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دئیے ، ایک ہی دن میں ریکارڈ مہنگا، خریدار پریشان