وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2022 کی منظوری دے دی،کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت مذہبی امور کی سمری کی منظوری لے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کیلئے81 ہزار 132 افراد کا حج کوٹہ مختص کیا گیا ہے، سرکاری سکیم کے تحت 32 ہزار 453 افراد کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ نجی سکیم کے تحت 48 ہزار 679 افراد کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہناتھا کہ ابتدائی طور پر حج اخراجات کا تخمینہ ساڑھے 8 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ، سرکاری سکیم کے تحت اخراجات کا تخمینہ 9 لاکھ روپے ہو گا،ذرائع کا کہناتھا کہ حکومتی سکیم کے تحت ہارڈ شپ سکیم کے تحت ایک ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کم آمدن ملازمین کیلئے200 افراد کا کوٹہ مختص کیا گیا، ذرائع کاکہناہے کہ حج سکیم 2022 کے تحت بلامعاوضہ حج ادائیگی کی کوئی گنجائش نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ: راستوں کی بندش اور گرفتاریوں کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر