(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے لانگ مارچ کے حوالے سے خاموشی توڑ دی، نوازشریف کاکہناتھا کہ لانگ مارچ پر اتحادیوں کو مکمل اعتماد میں لیا جائے، ہر فیصلے میں اتحادیوں کوساتھ رکھا جائے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا،مشاورتی اجلاس میں نواز شریف بھی لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں مزید جلسے کیے جائیں۔نواز شریف نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف عوامی ریلیف پیکیج نہیں ملتا تو بڑے فیصلے کر لیے جائیں، پچھلی حکومت کا ملبہ ہم کیوں اپنے سر لیں، ملک کو انتشار کرنے والوں کے رحم و کرم نہ چھوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا شور عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کو متاثر کرنے کے لیے مچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ، 100سےزائد قیدیوں والی گاڑیاں طلب
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ، نواز شریف کا حکومت کو اہم مشورہ
May 23, 2022 | 19:43:PM