وزیراعظم کی زیر صدارت ن لیگ کا اجلاس ،بڑے فیصلے کرلئے 

May 23, 2022 | 20:08:PM
ن لیگ ، بڑے فیصلے کرلئے
کیپشن: ن لیگ کا اہم اجلاس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم میاں شہبازشریف کی رہائش گاہ پرمسلم لیگ ن کے بڑوں کی اہم بیٹھک، لندن سے قائد میاں نوازشریف بھی شریک ہوئے،مسلم لیگ ن نے فوری حکومت نہ چھوڑنےکا بڑا فیصلہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ، اجلاس میں نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے بھی شرکت کی۔
 اجلاس میں ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز،وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ،علیم خان،عطااللہ تارڑ،ملک احمدخان ،خواجہ عمران نذیر اورسلمان رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی،معاشی اورآئینی صورتحال پرمشاورت ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے بڑوں نے فیصلہ کیاکہ فوری حکومت نہ چھوڑی جائے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے،عوام کوریلیف دینے اوران کے مسائل کوحل کرنے کے لئے تمام تروسائل استعمال کئے جائیں۔
اجلاس میں آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات سے متعلق شرکاکوآگاہ کیاگیا، آئی ایم ایف سے مذاکرات کومتاثرکرنےوالی قوتوں کےخلاف حکمت عملی اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ پربھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم میاں شہبازشریف نے وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کو ملک میں امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ، نواز شریف کا حکومت کو اہم مشورہ