اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے اکثریت کی حمایت حاصل ہونا ضروری ہے، سپیکر قومی اسمبلی 

May 23, 2022 | 21:22:PM
سپیکر قومی اسمبلی، راجہ پرویز اشرف، قائد حزب اختلاف، تعیناتی پر وضاحت
کیپشن: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قائد حزب اختلاف کی تعیناتی پر وضاحت سامنے آگئی۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہناتھا کہ راجہ ریاض اور غوث بخش مہر اپوزیشن لیڈر بننے کے متمنی تھے ، آئین کے مطابق جس کو اکثریت کی حمایت حاصل ہو وہ اپوزیشن لیڈر بنتا ہے، راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے راجہ ریاض کو زیادہ ارکان کی حمایت حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیں: غوث بخش مہر نے اپوزیشن لیڈر کی تقرر کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھا دیا