شمالی وزیرستان : فوجی چوکی پردہشتگردوں کے حملے میں 2 جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں چوکی پردہشتگردوں کے حملے میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر حملہ کر دیاجس پر پاک فوج کی جانب سے فوری جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 20 سالہ سپاہی ظہور اور 23 سالہ سپاہی رحیم گل شہید ہو گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دیدی