(علی ساہی) پنجاب پولیس کا کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن 45 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے اور پولیس نے کچہ مورو میں ڈاکوؤں کیخلاف کامیاب آپریشن کے بعد علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچہ مورو میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں پر راجن پور پولیس کی جانب سے 3 نئی پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں، آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کچہ میں فرنٹ لائن پر جوانوں کے ہمراہ موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کندھ کوٹ، ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید
ترجمان کے مطابق کچے کا 75 فیصد حصہ دہشتگردوں اور ڈاکوؤں سے کلیئر کروا لیا گیا ہے اور مزید پیش قدمی جاری ہے، آپریشن میں اب تک 7 ڈاکو ہلاک، 31 گرفتار جبکہ 13 سرنڈر کر چکے ہیں، فورسز نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 9 مغوی بھی بازیاب کروائے ہیں۔