’’حوصلہ نہیں ٹوٹے گا‘‘: عمران خان
شیریں مزاری کی پھر سے گرفتاری کی مزمت کرتےہیں: چیئرمین پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنما شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد شیریں مزاری کی اڈیالہ کے باہر سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں، یہ حکومت پست ترین سطح تک گرتی جا رہی ہے۔
Strongly condemn Shireen Mazari's arrest from outside Adiala after her release orders were issued by the court.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2023
This regime is sinking to new lows . Her health is fragile and subjecting her to this ordeal by rearresting her despite courts giving her bail is simply trying to break…
انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کی صحت کی صورتحال نازک ہے، عدالتوں کی جانب سے ضمانت ملنے کے باوجود انہیں دوبارہ گرفتار کر کے اس آزمائش کا نشانہ بنانا محض ان کی اعصاب شکنی کی کوشش ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شیریں مزاری کا حوصلہ نہیں ٹوٹے گا کیونکہ ان میں ایسے کئی لوگوں سے زیادہ ہمت ہے جن سے آج تک میرا اپنی زندگی میں واسطہ پڑا ہے، تاہم ملک تیزی سے بنانا ریپبلک بنتا جا رہا ہے جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہوتا ہے۔
دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ تشدد کا راستہ وہ اختیار کرتے ہیں جو الیکشن سے خوف زدہ ہوں،حکومت مجھے کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرسکتی ہے، میری گرفتاری کا بڑا امکان ہے، موجودہ چیف سے بھی میرا کوئی اختلاف نہیں لیکن وہاں سے کوئی اختلاف ہے تو وہ ہی بتا سکتے ہیں۔