نیب اور عدالت میں پیشی، عمران خان اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ نیب راولپنڈی اور انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب راولپنڈی اور مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ روز اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کیاتھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی بیوی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے اور ممکن ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری قابل مذمت، حوصلہ نہیں ٹوٹے گا: عمران خان
دوسری جانب امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 28 مئی تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب نقص امن کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 28 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔