(ویب ڈیسک) برطانوی اداکار رے اسٹیونسن 58 سال کی عمر میں اٹلی میں چل بسے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رے اسٹیونسن کی موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے تاہم ان کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ اداکار کی موت اتوار کو ہوئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اداکار موت سے پہلے ایک ایکشن فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور اطلاعات تھیں کہ انہیں اٹلی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کینیڈین ہارر فلم ’ان فلیمز‘ کینز میں ورلڈ پریمیئر، عدنان ٹیپو کی شرکت
رپورٹس کے مطابق رے اسٹیونسن نے متعدد ٹی وی شوز میں بھی کام کیا اور وہ گانوں کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ’RRR ‘ کا بھی حصہ تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رے اسٹیون نسن شمالی آئرلینڈ میں پیدا ہوئے تھے اور 8 سال کی عمر میں برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔