(رانا شہزاد) پنجاب میں لالہ موسیٰ کے قریب دھامہ روڈ پر نامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
شہر اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے لوگ خوف و ہراس کا شکار ہیں، ایسے میں ایک واردات کے دوران نامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: پولیس آپریشن کا 45 واں روز، کچہ مورو کا مکمل کنٹرول پولیس نے حاصل کرلیا
واردات کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے آسانی سے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے کی پولیس اسلحے کی نمائش اور قتل و غارت گری کے ایسے واقعات کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔