تیندوا کی سوتے ہوئے کتے کو دبوچ کر لے جانے کی حیران کن ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے اور تیندوا اپنے شکار کو لے کر بھاگ گیا۔
چیتے ان جنگلی جانوروں میں شامل ہیں جو اکثر انسانی رہائشگاہ میں بھٹکتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ جس پر اہل محلہ میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔مذکورہ ویڈیو محکہ جنگلات کے افسر سوسسنتا نندا نے شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
Leopard’s favourite food in human dominated landscape appears to be dogs.
— Susanta Nanda (@susantananda3) May 18, 2023
Here in Pune it doesn’t cause any harm to the man sleeping peacefully. It took the dog for its survival. pic.twitter.com/sgMB1lw7ht
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوا شکار کے لیے رہائشی علاقے میں داخل ہوتا ہے اور قریب میں کتا اور ایک آدمی سو رہے ہیں۔ تیندوے اچانک ہی سوتے ہوئے کتے کو دبوچ لیتا ہے اور بھاگ جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں بارش کی طرح آسمان سے کیڑوں کی برسات ، لوگ خوف و ہراس کا شکار
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے کی چیخ و پکار سن کر سوتا ہوا شخص جاگ جاتا ہے اور تیندوے کو بھاگتا ہوا دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔