(مانیٹرنگ ڈیسک) دفاع پاکستان کونسل کے رہنما مولانافضل الرحمان خلیل نے کہا کہ 9 مئی کو جو تباہی اور بربادی کی گئی اور جس طرح ملک کی بدنامی اور وقار تباہ کیا گیا، ہم نے طے کیا کہ پاکستان کے تمام علماء کو ساتھ لیکر پاکستان کا سہی معنوں میں دفاع کریں،عدلیہ سے انصاف کی عدم فراہمی پر دھرنا دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دفاع پاکستان کونسل کے رہنماء مولانا فضل الرحمان خلیل پاک فوج کی تنصیبات پر تحریک انصاف کے حملوں کیخلاف میدان میں آگئے،مولانا فضل الرحمان خلیل نے جنرل حمید گل کے صاحبزادے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوج کیخلاف سازش برداشت نہیں کرسکتے، پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھرے ہیں، ملکی تاریخ میں صرف دو مرتبہ جی ایچ کیوں پر حملہ ہوا، جن لوگوں نے حملہ کیا ہم ان کو دہشتگرد سمجھتے ہیں، جی ایچ کیو پر پہلا حملہ کرنے والوں کو پھانسی دی گئی، آج ایک مرتبہ پھر جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا یہ اہداف انڈیا کے تھے اور انڈیا ہماری فوج پر حملے کرتا تھا۔
انہوں کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے کا پروگرام ابھی منسوخ نہیں ہوا ، اگر عدلیہ سے انصاف نہ ملا تو دھرنا دیا جائے گاجس کی تاریخ جلد بتادی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ جی ایچ کیو ہمارے دفاع کی علامت ہے۔ جی ایچ کیو کی وجہ سے ہی ملک بچا ہوا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ جیسے پہلے جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والوں کو پھانسی دی گئی تو اب انہیں ریلیف کیوں دیا جا رہا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت کوبڑا عہدہ مل گیا