شیری مزاری گرفتاری، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری

May 23, 2023 | 12:16:PM

(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کیس میں آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا فریق بنانے کی درخواست منظور کرلی اور توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کیس میں آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا فریق بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے: القادر ٹرسٹ کیس، احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کر لی

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں فریق بنایا جائے، عدالت نے شیریں مزاری کیس میں آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا فریق بنانے کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں