ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

May 23, 2023 | 12:29:PM

(ویب ڈیسک)پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہو گیا،انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی،انٹر بینک میں امریکی ڈالر58 پیسے مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 287 روپے سے بھی تجاوز کر گیا،انٹربینک میں ڈالر 286.56 روپے سے بڑھ کر 287.14 روپے پر بند ہوا، ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 23 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 171 پر آ گیا۔

 دوسری جانب امریکی جریدے بلوم برگ  نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا،جریدے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں، پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے،معاملہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مزید بگڑ گیا ہے، سیاسی خلفشار قرض معاہدے پر پیشرفت میں رکاوٹ کی وجہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت  کوبڑا عہدہ مل گیا

مزیدخبریں