بولڈ تصاویر پر تنقید، عفت عمر نے جواب دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکا میں موجود پاکستانی معروف سینئر اداکارہ، ماڈل عفت عمر نے مختصر لباس پہننے پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔
عفت عمر امریکا سے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں ہیں اور اپنی نت نئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
عفت عمر نے اِن تصویروں اور ویڈیوز میں مختصر لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کے سبب اُن پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کافی تنقید کی جا رہی ہے جبکہ عفت عمر ناقدین کی پرواہ کیے بغیر اپنی ماڈلنگ کی ویڈیوز شیئر کیے جا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اپنی اِن پوسٹس میں سے ایک پوسٹ میں عفت عمر کا لکھنا ہے کہ ’کیوں کہ مجھے کسی کی پرواہ نہیں۔‘
مزید پڑھیں: وسیم اکرم کو دلچسپ انداز میں شادی کی سالگرہ کی یاد دہانی
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ سیاسی طور پر بھی کافی ایکٹیو ہیں اور اپنی رائے سے مداحوں کو سوشل میڈیا پر آگاہ کرتی رہتی ہیں۔