9 مئی واقعات،نامزدشرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے:وزیر اعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ایک بھی شرپسند قانون کے مطابق کڑی سزا سے نہیں بچنا چاہیے، تمام کیسز کی پیشہ ورانہ انداز سے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا ،اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ9مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا، نامزدشرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ان واقعات میں ملوث ایک بھی شرپسند قانون کے مطابق کڑی سزا سے نہیں بچنا چاہیے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بے گناہ کاٹرائل نہ ہو، پولیس اورپراسیکیوشن بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ کیسوں کی پیروی کریں، جناح ہاؤس اورعسکری مقامات پر حملہ کرنے والے قانون کے مطابق قرار واقعی سزاسے نہیں بچ پائیں گے۔
اجلاس میں انسپکٹرجنرل پولیس نے شرپسندوں کی گرفتاریوں،شناخت،تفتیش اورمقدمات پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ دیر بعد عمران خان کی گرفتاری؟ دوست دشمن بن گئے ، پرویز الہٰی کا بڑا اعلان