(24 نیوز) پولیس کی جانب سے جناح ہاؤس لاہور پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 33 شرپسند پی ٹی آئی کارکنان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
ان ملزمان کو تھانہ سرور روڈ کے 2 مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ان میں سے 18 ملزمان پر جناح ہاؤس پر حملہ جبکہ 15 ملزمان پر شیر پاؤ پل پر سڑک بلاک کرکے جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی دہشتگردی کے 8 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی، اس موقع پر تفتیشی افسر نے ملزمان کی شناخت پریڈ کرانے کی استدعا کی۔
عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
ملزمان میں نوید فیروز، محمد حاشر، آصف بیگ، فہیم حیدر، محمد ساقب، محمد وسیم گل، ریحان اجمل، یاسر عباس، سبحان قادری، زوہیب حسن، عدنان حمید، ممتاز سعید، ناصر خان، کامران خان اور محمد شہباز شامل ہیں۔