جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔
جلیل شرقپوری کا کہنا ہےکہ میں پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا۔
سابق ممبر پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری جلد پریس کانفرنس میں تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول 100 روپے سستا؟ آٹا مفت..!ریلیف کب شروع ہوگا؟ اہم خبر
دوسری جانب اوچ شریف سے پی ٹی آئی کے رہنما افتخار گیلانی اور عبدالرزاق نیازی نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں، اوچ شریف کے حلقہ پی پی 250 سے پی ٹی آئی امیدوار افتخار گیلانی نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا ہے، افتخار گیلانی نے اپنا پارٹی ٹکٹ واپس کرتے ہوئے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا ، افتخار گیلانی 5 مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ عبدالرزاق نیازی نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، پی ٹی آئی کو چھوڑ رہا ہوں اور اپنا ٹکٹ بھی واپس کر رہا ہوں، پاکستانی عوام کو فوج کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے، 9 مئی کو جو ہوا اچھا نہیں ہوا۔