کانز فلم فیسٹیول میں خاتون نے احتجاجاً خود پرخون پھینک لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیرس میں جاری 76 ویں کانز فلم فیسٹیول کے دوران ریڈ کارپٹ پر خاتون نے سیڑھیوں پر سیکیورٹی سٹاف سے آگے نکل کر اپنے لباس پر نکلی خون ڈال لیا،خاتون نے احتجاج کے طور پر اس نقلی خون کو اپنے چہرے اور جسم پر لگایا۔رپورٹس کے مطابق خاتون کی اس حرکت کو دیکھ کر تمام میڈیا اس خاتون کی طرف متوجہ ہوگئے جبکہ سیکیورٹی سٹاف نے فوراً ایکشن لیا اور خاتون کو پکڑ کر باہر لے گئے۔
View this post on Instagram
خاتون نے یوکرین کے جھنڈے کے رنگوں والا لباس پہن رکھا تھا اور اس نے روس پر یوکرین کے حملے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کے لیے ایسا کیا۔