مودی سرکار کا ایک اور بھیانک منصوبہ بے نقاب، ایک اور فالس فلیگ حملے کی تیاری

May 23, 2023 | 16:26:PM

(24 نیوز) مودی سرکار نے مقبوضہ کمشیر میں جی 20 اجلاس کی ناکامی دیکھ کر حریت پسندوں سے منسوب فالس فلیگ حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مودی سرکار نے مقبوضہ کمشیر میں جی 20 اجلاس کی ناکامی دیکھ کر حریت پسندوں سے منسوب فالس فلیگ حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔ تاہم یہ بھیانک منصوبہ ناپاک عملی شکل اختیار کرنے سے قبل ہی بے نقاب ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جی 20 اجلاس کی ناکامی دیکھ کر مودی سرکار بوکھلا گئی ہے اور اب اپنی اس ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے دنیا کو ایک اور ڈرامے کی جانب راغب کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ دنیا کی اس کی ناکامی کی جانب سے توجہ ہٹ سکے۔

یہ بھی پڑھیے: مودی سرکار کو بڑا جھٹکا،چین نے مقبوضہ کشمیر میں جی20 اجلاس کی مخالفت کر دی 

اس کیلئے مودی سرکاری نے کشمیری حریت پسندوں سے منسوب فالس فلیگ حملے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے مطابق ڈبل ایجنٹ حریت پسندوں کو جی 20 سمٹ پر اکسایا جائے گا اور انہیں جی 20 سمٹ سرینگر پر حملے سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس خوفناک کارروائی کے فوری بعد بھارتی فالس فلیگ منصوبے کے مطابق حملہ آوروں کو مار دیا جائے گا اور جعلی شناخت وفیک پاکستانی ویپنز کی بنیاد پر سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا جائے گا۔ تاہم یہ شرمناک اور ناپاک منصوبہ عملہ جامہ پہنانے سے قبل ہی آشکار ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ ہٹ دھرم مودی سرکار نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقے مقبوضہ کشمیر میں سری نگر میں جی 20 اجلاس کیا ہے تاہم چین نے اجلاس میں شرکت نہ کرکے مودی کے ارادوں پر پانی پھیر دیا جب کہ ترکیہ، مصر اور سعودی عرب نے بھی اس میں شرکت نہ کرکے پاکستان کے موقف کی تائید کی دوسری جانب زبردستی کے اس اجلاس کے انعقاد کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی اور تعصب کے باعث اس سے قبل بھی پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے کئی دہشتگرد منصوبے بنا اور اس پر عمل کرچکا لیکن ہر بار اسے منہ کی کھانی پڑی ہے۔

مزیدخبریں