(احمد رضا) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کوالیفائر کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
آئی سی سی نے منگل کو تین ہفتوں پر مشتمل اہم ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم لنکا پریمیئر لیگ میں ڈائریکٹ معاہدہ پانے والے پہلے پاکستانی بن گئے
گروپ بی میں سری لنکا، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ، عمان اور یو اے ای کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔