(24 نیوز) آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کئے گئے آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے عوام کو معلومات کی فراہمی کیلئے پبلک نوٹس جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کےروز آڈیو لیکس جوڈیشل کمشن کی جانب سے جاری کئے گئے پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جس کے پاس بھی زیر تفتیش آڈیو لیکس سے متعلق معلومات ہوں وہ کمیشن کو فراہم کرے۔
پبلک نوٹس میں سیکرٹری کمیشن کا فون نمبر، ای میل ایڈریس دیا گیا ، پبلک نوٹس میں بذریعہ ڈاک معلومات کی فراہمی کیلئے جسٹس قاضی فائز عیسی کے چیمبر کا پتہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے کیلئے شناخت ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ نامعلوم ذرائع سے ملنے والی معلومات قبول نہیں کی جائیں گی، پبلک نوٹس