(24 نیوز) لاہور کے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر و پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ کوگرفتارکر لیا گیا۔
گزشتہ دنوں فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا تھا مگر پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے وہ گھر سے فرار ہوگئی تھیں۔
پولیس کے مطابق جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں مطلوب خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔