کراچی کیلئے بجلی مزید 4 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خطرہ ٹل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کراچی کیلئے بجلی مزید 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا خطرہ فی الحال ٹل گیا۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری موخر کر دی۔
نیپرا نے درخواست پر مزید کارروائی حکومتی پالیسی گائیڈ لائنزسے مشروط کر دی۔ نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ جس میں کہا گیا کہ صرف حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے بعد درخواست پر کارروائی ہوگی۔
واضح رہے وفاقی حکومت نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ مانگا تھا۔ حکومت نے یکساں ٹیرف کیلئے کے الیکٹرک صارفین سے بھی وصولی کی درخواست کی تھی۔