حلیمہ سلطان کو "کنیز فلم فیسٹول "میں بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شہرہ آفاق ترک ویب سیریز "ارطغرل غازی" میں مرکزی کردار ادا کرنے والی حلیمہ سلطان (اسرا بلجیک) کو "کینز فلم فیسٹیول "میں بولڈ لباس پہننے پر ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترک اداکارہ اسرا بلجیک نے فوٹو اینڈ ویڈیو ز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فیسٹیول میں شرکت کرنے کی اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی کیپشن میں کینز فلم فیسٹیول کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔اداکارہ نے اس سے قبل 2021 میں فرانس میں منعقدہ فیسٹیول میں شرکت کی تھی جب وہ ایک ڈائمنڈ کمپنی کے ساتھ کام کررہی تھیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر مداح حیران ہیں کہ "حلیمہ سلطان" اس برس کینز فلم فیسٹیول میں کیوں آئی ہے۔ ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا وہ کسی فلم میں اداکاری کیلئے فیسٹیول میں تشریف لائی ہیں جبکہ ایک مداح نے بلجیک کے لباس کو غیر مناسب قرار دیا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا اکثر صارفین اسرا بلجیک کو بولڈ ڈریس میں دیکھ کر خوش نہیں ہوئے اور انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View this post on Instagram