کاز لسٹ منسوخ ،ججز کےخلاف سوشل میڈیا مہم کیس کی سماعت نہیں ہوسکے گی

جسٹس محسن اختر کیانی کی رخصت کے باعث تمام کازلست منسوخ کردی گئی ہیں، توہین عدالت کیس کی سماعت کی آئندہ تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی

May 23, 2024 | 10:39:AM

(احتشام کیانی)جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین عدالت کیس کی کازلسٹ جسٹس محسن اختر کیانی کی رخصت کے باعث منسوخ کردی گئی۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی رخصت کے باعث ان کی آج کی تمام کازلست منسوخ کردی گئی ہیں، توہین عدالت کیس کی سماعت کی آئندہ تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں3 رکنی لارجر بینچ نے آج سماعت کرنی تھی۔14 مئی کو سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں ہمیں انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، انٹیلیجنس بیورو (آئی بی)، ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) سمیت تمام خفیہ اداروں کے کردار کو دیکھنا ہے۔

ضرورپڑھیں:

خیال  رہے کہ 6 مئی کو جسٹس بابر ستار نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں انہیں نشانہ بنانے والی سوشل میڈیا مہم کے بارے میں بتایا تھا، خط میں انہوں نے انکشاف کیا کہ آڈیو لیکس کیس میں مجھے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پیچھے ہٹ جاؤ۔28 اپریل کو جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلامیہ جاری کیا تھا۔اعلامیے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ، بچوں کی امریکی شہریت، امریکی جائیدادوں اور فیملی بزنس پر وضاحت دی تھی۔

یاد رہے کہ جسٹس بابر ستار اسلام آباد ہائی کورٹ کے ان 6 ججوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ملک کے انٹیلی جنس ادارے کی طرف سے عدالتی امور میں مداخلت کی شکایت کی ہے۔

مزیدخبریں