کوسٹ گارڈز کی کارروائی میں 2 ہزار کلو چرس، 5 ہزار سے زائد سپاری برآمد

May 23, 2024 | 11:34:AM
کوسٹ گارڈز کی کارروائی میں 2 ہزار کلو چرس، 5 ہزار سے زائد سپاری برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسدادِ منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 2052 کلو گرام  چرس  اور  5ہزار سے زائد   سپاری برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے احکامات پر  پاکستان کوسٹ گارڈز ان ایکشن، منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ساحلی پٹی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق اب تک   پاکستان کوسٹ گارڈز نے 2052 کلو  چرس، 5837 کلو  سپاری،  گٹکامکسِسگریٹ اور کپڑے کو ضبط کر لیا، اس کے علاوہ 7 سپیڈ بوٹس، 18 گاڑیاں، 2 لاکھ 93 ہزار  لیٹر پیٹرول و ڈیزل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کارروائیوں میں   ڈیری و بیکری مصنوعات ، گروسری آئٹمز اور کاسمیٹکس مصنوعات بھی پکڑی گئیں،کارروائی کے دوران الیکٹرک سامان، اپلائنس، ٹائرز، سپیر پارٹس بھی ضبط کئے گئے،آپریشن میں 25 غیر قانونی تارکین وطن بھی پکڑے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کاز لسٹ منسوخ ،ججز کےخلاف سوشل میڈیا مہم کیس کی سماعت نہیں ہوسکے گی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منشیات اور سمگلنگ کے خلاف پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارکردگی کو سراہا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا منشیات و سمگلنگ مافیا کی سرکوبی کے لئے کریک ڈاؤن تیز  کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ  منشیات اور سمگلنگ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے۔