وزیراعلیٰ پنجاب کی حلقہ پی پی 159 سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک محمد اشرف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حلقہ پی پی 159 سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا ۔
درخواستگزارپی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار مہر شرافت علی کا وکیل ٹربیونل کو مطمئن نہ کرسکا،عدالت نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف درخواست کو انتظار میں رکھ لیا،جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے سماعت کی۔
جسٹس سلطان تنویر احمدنے ریمارکس دئیے ہیں کہ اطلاع کا بیان حلفی فائل میں موجود نہیں،درخواست گزارکے وکیل نے جواب دیا کہ میرے پاس اس وقت فائل نہیں، جسٹس سلطان تنویراحمد نے استفسار کیا کہ لوگوں نے لاکھوں ووٹ ڈالے ہوئے ہیں ، کیا بات کرتے ہیں آپ؟آپ کو اپنی فائل کا خود پتہ ہونا چاہیے، آپ کوپتہ ہوناچاہیےکونساڈاکومنٹ موجودہےکونسانہیں۔
ضرورپڑھیں:وزیر اعظم کا طلباء کا بیرون ملک غیر معیاری میڈیکل ایجوکیشن کے حصول کے محرکات کا پتا لگانے کا فیصلہ
درخواست گزارکے وکیل بولے کہ ابھی تک رجسٹرار آفس نے نہیں بتایا ،کیا آفس وکیل کو قانون بارے بتائے گا ؟
یاد رہے پی پی 159 میں کامیابی کی صورت میں مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی تھیں۔