ایس ایچ او شالیمار کو ن لیگی رہنما سے جھگڑا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)خاتون کو ہراساں کرنیوالے ملزمان کو رہا کروانے پر ایس ایچ او شالیمار کو ن لیگی رہنماسےجھگڑا کرنا مہنگا پڑگیا،ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او شالیمار نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ،اندراج مقدمہ کے بعد 2 نامزد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، لیگی یوسی رہنماشہباز چاندی نے تھانے آکر ملزمان کو چھوڑنے کا کہا ،ملزمان کو چھوڑنے سے انکار پر لیگی رہنما اور ایس ایچ او میں جھگڑا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنماکی شکایت پر پنجاب اسمبلی کی کمیٹی نے اعلیٰ افسران کو طلب کرلیا، کمیٹی کے سامنے ڈی آئی جی اپریشنز ، ایس پی سول لائنز اور ایس ایچ او سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:سابقہ علیحدگی پسند گلزار امام شامبے کی قومی دھارے میں شمولیت کو ایک سال مکمل
پولیس ذرائع کے مطابق سیاسی دباؤ میں آکر اعلیٰ حکام نے ایس ایچ او شالیمار رانا مجاہد کو کلوز لائن کردیا ،تھانے کے دیگر اہلکاروں پر بھی دباؤ ڈال کر سیاسی کارکنوں سے صلح کروائی گئی۔
ایس پی سول لائن کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے،انکوائری مکمل ہونے تک ایس ایچ او کو کلوز لائن کیا گیا ،انکوائری مکمل ہونے پر حقائق سامنے لائے جائیں گے۔